Home / اہم خبریں / ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور ہونگے۔ کاشف احمد فاروقی

ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور ہونگے۔ کاشف احمد فاروقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور ہونگے، ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ کا انعقاد 2 دسمبر 2019 کو اولمپئین افتخار سید گراؤنڈ میں کیا جائیگا جس میں 140 بوائز اینڈ گرلز میں جونیئر یوتھ اور سنیئر کے 10,10 ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ڈی ایم سی ایسٹ اور اولمپیئن افتخار سید اکیڈمی کے تعاون سے کراچی اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز ایند گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انوراور ان کے ساتھ ڈاکٹر جنید علی شاہ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، وائس چیئرمین انجنئیر محفوظ الحق، اولمپیئن افتخار سید، اصغر بلوچ، جمیل احمد، راشد احمد، ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحید اور رمیز صدیقی ہونگے۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کی ایک جنرل کونسل میٹنگ کے دوران چمپیئن شپ کی ٹیکنیکل اور آفیشل ٹیموں کا اعلان کردیا جس کی صدارت سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انتصار حیدر، سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، سعید عالم، رمیز صدیقی، کراچی کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی، قدسیہ راجا، عظمیٰ شیخ، راشد احمد، احمد دین، سلمان اسماعیل، شہلا افتخار، شاداب افتخار، مہرین اکرم، انیلا خان، نبیلہ بانو، محمد اختر، صادق شہزاد، محمد طارق اور ریحان اکرم نے شرکت کی اِس اجلاس میں سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے بتایا اور مختلف کمیٹیوں کا اعلان کر دیا جس میں ڈائریکٹر ٹورنامنٹ گل فراز احمد خان اور انتظار حیدر، چیئرمین ٹورنامنٹ، سعید عالم اور راشد احمد، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اور عظمیٰ شیخ ہونگی اور کمیٹی ممبران میں مس بابرہ اسماعیل، ایس ایم ناصر علی، طارق حفیظ، راشد احمد، عمر شاہین، محمد قمر خان، زین العابدین، علی یاور عباس، محمد آصف، علیم آزاد، اکبر حسین، ارشد وہاب، شاہ زیب خرم اور مقصود احمد شامل ہیں ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض ایس ایم ناصر علی، احمد دین، سلمان اسماعیل، مہرین اکرم، کنول اعجاز، مس شہلا افتخار، مس شاداب افتخار اور نبیلہ بانو ادا کریں گے۔ سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے بتایا ہے کہ اِس چیمپئن شپ میں دس دس بوائز اینڈ گرلز کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہونگے۔ اور اِس چیمپئن شپ میں 140 سے زائد بوائز اینڈ گرلز حصہ لیں گے اور اِن کو تمام سہولتیں مہیا کیں جائیں گی یہ چمپیئن شپ رنگا رنگ ہونگی اور اِس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے