Home / اہم خبریں / چیئرمین بلدیہ غربی کا قضبہ کالونی میں گیس کی لیکج کے باعث ہونے والے دھماکہ کی جگہ کا معائینہ ۔ یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی میں مصروف محکمہ جات کو لازمی اشتراکِ عمل کو مضبوط بنانہ ہوگا

چیئرمین بلدیہ غربی کا قضبہ کالونی میں گیس کی لیکج کے باعث ہونے والے دھماکہ کی جگہ کا معائینہ ۔ یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی میں مصروف محکمہ جات کو لازمی اشتراکِ عمل کو مضبوط بنانہ ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے قضبہ کالونی میں گیس کی لیکج کے باعث ہونے والے دھماکہ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی میں مصروف محکمہ جات کو لازمی اشتراکِ عمل کو مضبوط بنانہ ہوگا مشترکہ لائحہ عمل سے ہی ہم خود اور علاقہ مکینوں کو نقصانات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرہ علاقہ کا معائنہ کرتے ہوے کیا علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مصروف اداروں سے اشتراک عمل کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں ہمارے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث متعلقہ محکمہ تک شکایت کا بروقت پہنچنا اور امدادی کاموں میں متعلقہ محکمہ کی جانب فوری نقص کو دور کرکے علاقہ مکینوں کو ریلیف فراہم کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔ چیئرمین بلدیہ غربی نے عوام کی جانب سے گیس اور سیوریج لائنوں کی لیکج کی شکایت پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر انکے ہمراہ اراکین ڈیسٹرکٹ کونسل متعلقہ یونین کمیٹی کے چیئرمین اور افسران موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے