تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبہ سندھ کے موجودہ بلدیاتی نظام کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ کا امکان ہے۔ ذرائع

صوبہ سندھ کے موجودہ بلدیاتی نظام کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ کا امکان ہے۔ ذرائع

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبہ سندھ کے موجودہ بلدیاتی نظام کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی ترامیم کے حوالے سے سندھ حکومت کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کے ڈرافٹ میں کراچی کی ڈسٹرکٹ کونسل کے خاتمے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ کراچی کے اضلاع کی تعداد بھی 6 سے بڑھا کر 8 کئے جانے کا امکان ہے۔ کیماڑی اور سرجانی کے نام سے دو نئے ڈسٹرکٹ وجود میں لائے جاسکتے ہیں۔ ہر ڈسٹرکٹ میں ٹاؤنز کی تعداد 5 سے 6 رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سرجانی ڈسٹرکٹ میں ڈسٹرکٹ کونسل اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے شامل ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینڑل کو توڑا جائے گا۔ نئے بلدیاتی نظام میں ڈپٹی کمشنرز کو مزید با اختیار بنایا جائے گا۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی تنہا فیصلے کررہی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے صوبائی محکمہ قانون میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ سندھ حکومت موجودہ بلدیاتی نظام کو ختم کرنے پر دو حصوں میں تقسیم ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت موجودہ بلدیاتی نظام کا خاتمہ چاہتی ہے۔ اندرون سندھ میں موجود پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندے مدت پوری کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت کے فیصلے کو ترجیح دی جائے گی یا پھر پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کی مراد بر آئے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے