میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص شہر میں ڈکیتیوں اور چوریوں کا راج، کھپرو بس اسٹینڈ پر اسلام الدین قرشی کی ٹائر کی دکان پر دو مسلح افراد کا دھاوا، اسلحے کے زور پر دس لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، گزرشتہ روز گلشن کالونی میں گھر سے اٹھارہ تولہ سونا، تین لاکھ سے زائد کیش چوری ہوۓ تھے، ضلع میں ایک ماہ سے مستقل طور پر ایس ایس پی میرپورخاص بھی تعینات نہ ہوسکا یہ چارج بھی اضافی طور پر ایس ایس پی ضلع تھرپارکر کو دیا ہوا ہے۔
![]()