Home / اہم خبریں / گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں دسویں جماعت کے طالبعلم نے مذاق ہی مذاق میں دوست کو چاقو مر کر زخمی کردیا

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں دسویں جماعت کے طالبعلم نے مذاق ہی مذاق میں دوست کو چاقو مر کر زخمی کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی ہاف ٹائم میں کھیلتے ہوئے گوٹھ مانجھی خاصخیلی کے رہائشی دسویں جماعت کے طالب علم اجے کمار نے اپنے ہم کلاس گوٹھ سکھیو اوطاق کے رہائشی نیلا رام ولد ھیرا کولہی کو مذاق ہی مذاق میں چاقو مار کر زخمی کر دیا جسے فوری طور پر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لایا گیا جہاں پر اسے فوری طور پر طبعی امداد فراہم کر کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا دوسری جانب اطلاع ملتے ہی میرواہ پولیس ہسپتال پہنچ گئی اور اجے کمار کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ اجے کمار نے بتایا کہ ہم دونوں ایک ہی کلاس میں پڑھتے ہیں نیلا رام میرا بہت اچھا دوست ہے مذاق ہی مذاق میں یہ سب کچھ ہوگیا میں نے دانستہ طور پر اسے چاقو نہیں مارا۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق ہاف ٹائم میں بچے کھیل کود میں مصروف تھے کہ مذاق ہی مذاق میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے