Home / اہم خبریں / رشتے کے تنازع پر سرگودھا میں فائرنگ سے انیس سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کی دو دن بعد شادی تھی

رشتے کے تنازع پر سرگودھا میں فائرنگ سے انیس سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کی دو دن بعد شادی تھی

سرگودھا (ویب ڈیسک) رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے انیس سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ پھولاں شہزادی کی دو دن بعد شادی تھی۔ فائرنگ کا واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹلہ فتح خان میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ پھولاں بی بی اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اس کے رشتے دار مبشر نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولی لگنے سے پھولاں بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے