Home / اہم خبریں / پاکستان اسکریبل کیلئے تاریخ ساز دن، تیرہ سالہ سید عماد علی ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

پاکستان اسکریبل کیلئے تاریخ ساز دن، تیرہ سالہ سید عماد علی ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا۔ پاکستان کے سید عماد علی ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ تیرہ سالہ عماد علی کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں جاری ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں گزشتہ ہفتے کم عمر ترین جونئیر ورلڈ چیمپیئن بننے والے عماد علی نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو سینئیرز ایونٹ میں بھی جاری رکھا اور ورلڈ چیمپیئن شپ کی تاریخ میں کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ بیسٹ آف تھری گیمز پر مشتمل کوارٹر فائنل میں عماد علی کا مقابلہ اسکریبل کی تاریخ کے سب سے بہترین کھلاڑی اور دفاعی چیمپیئن نائجل رچرڈز سے ہوگا۔ ورلڈ چیمپیئن شپ کے ڈویژن بی میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ پاکستان کے حماد ہادی خان نے پینتیس میں سے ستائیس گیمز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حماد کے جڑواں بھائی حسان ہادی خان دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ ورلڈ اسکریبل کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دو بھائیوں نے پہلی دو پوزیشنز حاصل کی ہوں۔ دانیال ثناء اللہ تیسرے، طحہ مرزا چوتھے اور بارہ سالہ مونس خان نے پانچویں نمبر پر رہتے ہوئے کوارٹر فائنل کی سیٹ بک کرلی۔ ورلڈ چیمپین شپ کی تاریخ میں یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ پہلی پانچ پوزیشنز کسی ایک ملک کے کھلاڑیوں کے حصے میں آئیں۔ اے اور بی ڈویژنز کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے