Home / اہم خبریں / کراچی میں بلڈر مافیا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیر اعلانیہ کنٹرول سنبھال لیا ہے، شہر بھر میں نقشے کی منظوری کے بغیر بلڈر نے تعمیرات جاری کردی ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی میں بلڈر مافیا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیر اعلانیہ کنٹرول سنبھال لیا ہے، شہر بھر میں نقشے کی منظوری کے بغیر بلڈر نے تعمیرات جاری کردی ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ کراچی میں بلڈر مافیا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیر اعلانیہ کنٹرول سنبھال لیا ہے، شہر بھر میں نقشے کی منظوری کے بغیر بلڈر نے تعمیرات جاری کردی ہیں ایس بی سی اے نے بلڈر مافیا کے لیے این آر او متعارف کرادیا مافیا نے ایس بی سی اے کا غیر اعلانیہ انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی سینئر ایس بی سی اے کے افسر مشتاق سومرو کر رہے ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کے ماسٹر مائنڈ مشتاق سومرو ہیں، بلال غفار کا مزید کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کس قانون کے تحت بلڈر مافیا کو این آر او فراہم کررہا ہے نقشے پاس ہوئے بغیر بلڈرز نے کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کرلیں ہیں، کراچی کے پوش علاقوں میں غیر قانونی چھت ڈال کر چھتوں کو بیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے شہر میں جن علاقوں کو مافیا کے سپرد کیا گیا ان میں سرجانی ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، اسکیم 33، صدر، گلشن اقبال، گلبرگ، نارتھ کراچی، ناظم آباد سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں ایس بی سی اے کے بڑے افسران اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کرنے والے افسران کے خیلاف سخت تحقیقات کی جائے اور کاروائی عمل میں لائی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے