مانسہرہ (بیورو رپورٹ) مرکزی صدر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ایس اے صہبائی کو قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی سوشل ورک کا مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا جنکا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے صحافتی تنظیموں نے انہیں سوشل ورک کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک پیش کی ہے اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مانسہرہ سے چیف کوارڈینیٹر علی اصغر تنولی اور کوارڈینیٹر ایم عتیق سلیمانی نے ایس اے صہبائی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ ایس اے صہبائی اپنے فرائض کو احسن طریقے سے ادا کریں گے۔
![]()