میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر شفقت حسین عباسی نے کہا ہے ہم اپنے بزرگوں کی عظمت، خوش حالی اور فلاح و بہبود کی عظیم تاریخ کے امین ہیں تمام برادریوں کے اتحاد و اتفاق و یکجہتی کے خواہاں ہیں۔ وہ انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان میرپورخاص ڈویژن ضلع و سٹی میرپورخاص کے منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری احمد یار عباسی نے عہدیداروں سے حلف لیا تقریب حلف برادری سے صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر آکاش عباسی، سرپرست اعلی سندھ محمد نواز عباسی، صوبائی نائب صدر بشیر احمد ڈویژنل صدر عثمان عامر عباسی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری مظھر علی عباسی، انقلابی رہنماء نہال عباسی، مزدور لیڈر ملک عبدالکریم شہر یار قریشی، صحافی،عارف کالرو، اسرار عباسی، انجمن اتحاد عباسیہ میرپورخاص کے ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات عبدالوحید عباسی، سمیت ڈگری، میرواہ گورچانی، کوٹ غلام محمد، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا، تقریب میں بلدیہ میرپورخاص کے کونسلر توصیف عباسی، کاشف عباسی پریس سیکرٹری انجمن اتحاد عباسیہ ضلع میرپورخاص اور ضلع میرپورخاص کے سینئر نائب صدر ندیم شمش عباسی نے بھی شرکت کی۔
![]()