Home / اہم خبریں / سول ڈیفنس آفیسر کا ڈیرہ اسماعیل خان سے تبادلہ، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

سول ڈیفنس آفیسر کا ڈیرہ اسماعیل خان سے تبادلہ، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ایک سال کے قلیل عرصہ میں ایماندار اور محنتی سول ڈیفنس آفیسر کا ڈیرہ اسماعیل خان سے تبادلہ، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج، تبادلے کے فوری منسوخی کا مطالبہ۔ عدالت سے حکم امتناعی لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دور میں نہ صرف دفاتر کی کارکردگی انتہائی ناگفتہ بہ ہے بلکہ اعلی افسران میرٹ اور قوانین کی دھجیاں آڑا رہے ہیں۔ اعجاز احمد سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان جوکہ عرصہ تین سال کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات کیا گیا کو ایک سال کے بعد ہی ڈیرہ اسماعیل خان سے نوشہرہ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ حالانکہ مذکورہ آفیسر نے ایک سال میں سکول، کالجز، گورنمنٹ ملازمین، پرائیویٹ و ملز ملازمین کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ عاشورہ اور میلوں میں کیمپ لگا کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تاجر نمائندہ سہیل اعظمی، محمد نواز اور راجہ اختر علی کے علاوہ سیاسی، سماجی حلقوں نے مذکورہ ٹرانسفر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے