Home / اہم خبریں / رواں سال محکمہ پولیس سندھ کے 4750 ملازمین کوترقیاں دی گئیں

رواں سال محکمہ پولیس سندھ کے 4750 ملازمین کوترقیاں دی گئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے محکمہ پولیس سندھ کے تحت مختلف عہدوں پر ترقی پانیوالے 4750 پولیس افسران/ جوانوں/ منسٹریل اسٹاف کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اندرون ایک سال میرٹ پر ترقیاں محکمہ‌ سندھ پولیس میں شفافیت اور غیر جانبداری کی ایک روشن مثال اورتاریخ بن گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا تمام ترسہرا وقتاً فوقتاً جاری رہنما ہدایات پر عمل درآمد اور ان سنجیدہ کاوشوں/ شب و روز محنت کو جاتا ہے جو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ اسٹیبلشمنٹ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور انکی ٹیمز نے محکمانہ ترقی کے اس عمل کو انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیئے کی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ محکمانہ ترقی کا یہ عمل ملازمت کے دورانیئے، مدت اور سینیارٹی لسٹ کے تناظر میں ایک تسلسل کے ساتھ جاری رہیگا، رپورٹ کے مطابق رواں سال مورخہ 29 اکتوبر تک اگلے عہدوں پر ترقی پانیوالے 4750 میں 25 ایس پیز، 1 اے آئی جی لیگل۔ 104 ڈی ایس پیز۔ 2 فارنزک ڈی ایس پیز۔ 3 پی ڈی ایس پیز۔ 379 انسپکٹرز۔ 622 سب انسپکٹرز۔ 1261 اے ایس آئیز۔ 1742 ہیڈ کانسٹیبلز۔ 407 سینئر کلرک، 161 اسسٹنٹس۔ 42 آفس سپرنٹینڈنٹ شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے