Home / اہم خبریں / پی اے ایس 2017 کے ایوارڈ یافتہ فوکس پی کے کی جانب سے ان کے سالانہ ایونٹ ”ویمن ان فوکس“ کا گزشتہ دنوں انتہائی کامیابی سے انعقاد عمل میں آیا

پی اے ایس 2017 کے ایوارڈ یافتہ فوکس پی کے کی جانب سے ان کے سالانہ ایونٹ ”ویمن ان فوکس“ کا گزشتہ دنوں انتہائی کامیابی سے انعقاد عمل میں آیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی اے ایس 2017 کے ایوارڈ یافتہ فوکس پی کے کی جانب سے ان کے سالانہ ایونٹ ”ویمن ان فوکس“ کا گزشتہ دنوں انتہائی کامیابی سے انعقاد عمل میں آیا۔ گزشتہ سال اس سلسلے کو شروع کرتے ہوئے ایسی متحرک خواتین کو فوکس کیا گیا تھا جنہوں نے معاشرے کیلئے کوئی اہم کارنامہ انجام دیا ہو۔ گورنر ہاؤس کے سبزہ زار پر منعقدہ اس تقریب میں کارپوریٹ شخصیات‘سیلیبریٹز‘ سماجی ہستیوں‘ میڈیا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈز پاکستانی خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کی حمایت کی ایک کڑی تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اعلیٰ سطحی تقریب کی میزبان فوکس پی کے کی چیئرپرسن عتیقہ اوڈھو تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اسکے بعد قومی ترانے سے کیا گیا‘ بعد ازاں میزبان نے تقریب کے اغراض و مقاصد سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ منصوبہ میرے دل سے بہت قریب ہے کیوں کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خواتین کو خواتین کے حیثیت تسلیم کرنے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے اور یہی ترقی کا واحد راستہ بھی ہے۔“ عتیقہ اوڈھو نے ٹیلی ویژن کی معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر مصباح خالد کو مدعو کیا جنہوں نے منصوبے سے متعلق اپنی رائے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے جب کہ تقریب میں جن خواتین کو ایوارڈ دیا گیا ان میں معروف لکھاری نورالہدی شاہ‘ ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی‘ معروف بیوٹیشن مسرت مصباح‘ یونی لیور پاکستان کی چیئرپرسن اور سی ای او شازیہ سید‘ مومنہ درید‘ فرشتے اسلم‘ فضا علی مرزا‘ ارم بنت شاہد‘ ماہین خان‘ شیما کرمانی‘ ائیرویوز میڈیا کی سی ای او سیما طاہر خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ تقریب کا اختتام دو انتہائی مشہور و معروف خواتین فہمیدہ ریاض اور عاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا گیا۔ تقریب کا اختتام پرتکلف ظہرانے اور موسیقی سے کیا گیا۔ تقریب کا آفیشل میڈیا پارٹنر ہم ٹی وی‘نیشنل میڈیا پارٹنر پی ٹی وی تھا جب کہ تقریب کی پی آر کی ذمہ داری اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے ادا کی۔ تقریب می معاونت آئی سی آئی‘عتیقہ اوڈھو کاسمیٹکس‘ ٹی ڈی اے پی‘ آرکاڈینز‘ آکمان آر ڈی اور اوڈھو کنسلٹنسی نے کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے