تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز ناردرن نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنالیے۔ ناردرن کی ٹیم تاحال 41 رنز کے خسارے کا شکار

اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز ناردرن نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنالیے۔ ناردرن کی ٹیم تاحال 41 رنز کے خسارے کا شکار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز ناردرن نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنالیے۔ ناردرن کی ٹیم تاحال 41 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔ اس سے قبل ناردرن کے 368 رنز کے جواب میں سندھ نے جاہد علی کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 436 رنز بنائے۔ کھیل کے دوسرے روز سندھ نے بغیر کسی نقصان کے 26 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو جاہد علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 1 چھکےکی مدد سے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے عماد عالم کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت قائم کی۔ عماد عالم 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ کے لیے جاہد علی اور شہزار محمد میں 180 رنز کی شاندار شرکت قائم ہوئی۔ شہزار محمد 99 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین رمیز راجہ جونیئر نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ اختتامی اوورز میں احسان علی نے 48 گیندوں پر 86 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ 68 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنالیے ہیں۔ نوید ملک 16 اور آفاق رحیم 10 رنز کے انفرادی اسکور سے کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، سیریز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل

ڈھاکا، (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے