تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سانحہ لیاقت پور عظیم سانحہ ہے جو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا، ہر آنکھ اشکبار ہے۔ پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی کا میرپورخاص میں شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

سانحہ لیاقت پور عظیم سانحہ ہے جو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا، ہر آنکھ اشکبار ہے۔ پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی کا میرپورخاص میں شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائمخانی نے لیاقت پور ٹرین حادثے کے شہداء کے گھروں واقع میرپورخاص اور ٹنڈو جام پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی، نشنل کونسل کے رکن عارف خان و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سانحہ لیاقت پور ٹرین حادثہ میں شہید میرپورخاص میں شریف آرائیں، شہید سلیم، شہید آفتاب، شہید محمد فاروق، شہید عبدالطیف اور شہید وقار مری کی رہائش گاہوں پر پہنچے جبکہ ٹنڈو جام کے رہائشی پاک فوج کے جوان نوید قائم خانی کی شہادت پر لواحقین سے ملاقات کر کے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کیا، اسکے علاوہ پاک کالونی کے رہائشی سابق یو سی ناظم اقبال محمود کے صاحبزادے کی ٹرین حادثے میں گمشدگی اور خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق و گمشدگی کے باعث اقبال محمود سابق ناظم سے ملاقات، اسی طرح سٹیلائٹ ٹاون میرپورخاص کے ندیم اسلام، پاک کالونی میرپورخاص کے رہائشی وسیم اور شاہد جنکے بارے میں ابتک کوئی اطلاع نہیں، انکے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ اسکے علاوہ وفد نے بسم اللہ مسجد اور دیگر شہدا کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے لواحقین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ لیاقت پور عظیم سانحہ ہے جو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا، ہر آنکھ اشکبار ہے لیکن حکومت کا رویہ افسوسناک ہے، ایک سال کے دوران ہے درپے حادثات نہایت تشویشناک ہے اور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پی ایس پی سانحے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے اور جب تک انکوائری نہیں ہوجاتی اسوقت تک وزیر ریلوے شیخ رشید کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے۔ وزیر اعظم کو لیاقت پور سانحے کے بعد میرپورخاص آکر غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہونا چاہئے تھا لیکن وہ تقریر فرمانے گلگت چلے گئے، انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ شیخ رشید جب سے ریلوے کے وزیر بنے ہیں 70 سے زائد حادثات رونما ہو چکے ہیں، انہیں تو غمزدہ خاندانوں کی مدد کرنی چاہیے لہکن شیخ رشید نے الٹا انہیں ہی مورد الزام ٹھہرا کر ایف آئی آر درج کروادی۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہے، مگر جو لوگ لاپتہ ہیں انکے اہل خانہ کو صبر دلانا بہت مشکل ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ انکے لئے فوری اقدامات کریں اور زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے