تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان تالپور نے سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والے شہید وقار مری کے بھائیوں سے مری ہاؤس میرپورخاص میں تعزیت اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا

ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان تالپور نے سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والے شہید وقار مری کے بھائیوں سے مری ہاؤس میرپورخاص میں تعزیت اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان تالپور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص نے سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والے شہید وقار مری کے بھائی ذوالفقار مری اور زاہد خان مری سے مری ہاؤس میرپورخاص میں تعزیت کی اور ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص کی اس سوگوار فضا میں متاثرہ فیملی کے ہر دکھ او غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان تالپور صدر پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا سانحہ تیز گام وفاقی وزیر کی نااہلی کا جاگتا ثبوت ہے عمران نیازی کو چاہیے اپنے نااہل ریلوے وزیر سے استعفیٰ لیکر سانحہ تیز گام کی شفاف جانچ پڑتال کروائی جائے۔ تعزیت کے وقت ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان تالپور کے ساتھ پیپلز پارٹی ضلع کے جنرل سیکریٹری میر حسن دونکائی۔ انفارمیشن سیکریٹری پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص عبدالسلام میمن، کوآرڈینیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص عبدالجبار گوری، میر علی رضا ٹالپر صدر تعلقہ سندھڑی، میر جانی ٹالپر صدر تعلقہ ڈگری موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے