ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں درجنوں بلیئرڈ، سنوکر کلبز جوئے کے اڈوں میں تبدیل، اسکولوں، کالجوں کے اوقات سمیت رات گئے تک اسکول و کالجوں کے طلباء و دیگر افراد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مصروف رہنے لگے، شہری عمائدین کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گرد و نواح میں بااثر افراد نے بلیئرڈ و سنوکر کلبز قائم کر رکھے ہیں جہاں اسکولوں، کالجوں کے طلباء سمیت آوارہ نوجواں نے ڈیرے ڈال رکھے ہوتے ہیں، سنوکرکلبوں کے مالکان طلباء اور آوارہ لڑکوں کو منشیات، جوئے سمیت تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں جس کے باعث سنوکر و بلیئرڈ کلب جرائم کی نرسریوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ سنوکر اور بلیئرڈ کلب رات گئے تک کھلے رہتے ہیں جہاں آوارہ اور جرائم پیشہ افراد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں جس کیوجہ سے کرائم سٹریٹ میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، دوسری جانب اسکول و کالجوں کے طلبہ اسکولوں کے اوقات میں ان کلبوں میں یونیفارم زیب تن کئے ہوئے اکثر نظر آتے ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، جبکہ کلبز مالکان بھی مختلف انداز میں طلبہ کو ان کلبوں کی طرف مائل کرتے دکھائی دیتے ہیں، عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرو مضافاتی علاقوں میں قائم بلیئرڈ و سنوکر کلبوں کو اسکول کے اوقات میں بند رکھنے کا پابند بنایا جائے اور رات 8 بجے کے بعد بلیئرڈ و سنوکر کلب کھولنے والے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
![]()