اپر کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) کوہستان اپر کے مرکزی شہر کمیلہ میں جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں تمام پارٹیز کے رہنماؤں سمیت کارکنان اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کوز کمیلہ سے روانہ ہوئی اور چائنہ پُل کے قریب اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، انڈیا آرمی مردہ باد کے نعرے لگائے شرکاء نے بینرز بھی اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اگر کسی نے پاکستان کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالا تو اُن کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔ پچھلے کئی مہینوں سے کشمیر کے مسلمانوں کے اوپر ظلم و بربریت جاری ہے۔ کرفیوں نافذ کر کے عورتوں بزرگوں اور بچوں کے گھر میں قید کر کے رکھا ہوا ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ہم کوہستان کے غیور عوام کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک اُن کیلئے لڑئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے خلاف ایکشن لیکر انہیں روکے اور کشمیر کے عوام کو اُن کے مرضی کے مطابق جینے کا حق دیں۔ اس موقعے پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی دی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
![]()