لوئر کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) لوئر کوہستان میں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، ملک بھر کی طرح ضلع لوئر کوہستان پٹن میں زیر قیادت جعمیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا کریم داد کی سربراہی میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں علماء کرام اور تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ریلی میں شرکت کی۔ ہر طرف کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا۔ یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام مکتبہ ہائےفکر سے تعلق رکھنے والےعوام یکجاء ہو کر کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مولانا کریم داد نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز اٹھاتے رہینگے کمشیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا اور بھارت کا یہ ظلم اور بربریت کسی صورت قبول نہیں۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کی آوازبن کر انکے ساتھ جدو جہد آزادی میں شامل ہونے اور ہر فورم پر انکا بھر پور ساتھ دینے کا عزم دہرایا۔ کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر نکالی گئی ریلی لوئر بازار پٹن سے ہوتی ہوئی بازار چوک پٹن کے سامنے کشمیری بھائیوں کی کامیابی اور بھارت کی بربادی کے لئے اجتماعی دعا کیساتھ اختتام پزیر ہوئی۔
![]()