Home / اہم خبریں / گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے چھ سال سے روپوش قاتل خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا

گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے چھ سال سے روپوش قاتل خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے چھ سال سے روپوش قاتل خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ فیاض احمد اوران کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔ مجرم اشتہاری ظہیر احسن ولد محمد یعقوب سکنہ منگووال عرصہ چھ سال سے روپوش تھا۔ جس نے سال 2013 میں ماجد بٹ ولد محمد اشفاق سکنہ امین آباد کو ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں روپوش ہوگیا۔ جسے پولیس ٹیم نے شب و روز محنت اور بہترین حکمت عملی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے