راجن پور (رپورٹ: انعام باری) سٹی سرکل ون و ٹو میں بڑے پیمانے پر بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج و ڈیفالٹرز سے سو فیصد ریکوری بھی یقینی بنائی گئی ہے بلاتعطل بجلی کی فراہمی صارفین کو کی جارہی ہے شہری بجلی چوری کی نشاندہی کریں فوری و بروقت کارروائی عمل میں لائیں گے اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ماہ ربیع النور میں بھی رات کے اوقات میں محافل میلاد کے پروگرامز کیلئے بجلی ہر حال میں فراہم کریں گے شہر میں بوسیدہ تاریں و ٹرانسفارمرز بھی تبدیل کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او سٹی غلام مصطفیٰ خان ہوت بلوچ نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، چیئرمین واپڈا و چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور وعملی اقدامات کیے گئے ہیں ڈیفالٹرز سے بھی 100 فیصد ریکوری عمل میں لائی گئی ہے سٹی ون و ٹو میں متعدد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ کرکے تھانہ میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں کیونکہ بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں شہری بجلی چوروں کی نشاندہی کریں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا فیلڈ سٹاف 24 گھنٹے الرٹ بوسیدہ ایل ٹی تاریں و ٹرانسفارمرز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے بجلی کی بلاتعطل فراہمی مشن و ایجنڈہ ہے۔ اس موقع پر محمد حفیظ اللہ پھول، علی رضا، شاہد احمد ترک، شہزاد زرگر، محمد وسیم احمد، احسن، محمد عرفان، سمیت دیگر موجود تھے دریں اثناء شہریوں عوامی سماجی مذہبی تجارتی حلقوں نے ایس ڈی او غلام مصطفیٰ بلوچ و ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
![]()