بنوں (رپورٹ: ملک سلمان اعوان) ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن نے کھلی کچہری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے بنوں کو ہر صورت خوبصورت شہر بنائیں گے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بار بار بنوں کے عوام سے ضلعی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ جن بلدیاتی نمائندوں نے کام نہیں کئے ہیں ان بلدیاتی نمائندوں کے متعلق درخواستیں دیں پھر ان کے خلاف ہم قانونی کارروائی کا آغاز کریں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ، اسسٹنٹ کمشنر تھری اللہ نور خان، پولیو کے آفیسر ڈاکٹر ممتاز خان، ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نور اسلم خان، علاقہ سوکڑی کے مشر ملک عرفان خان اللہ و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ اگلے ماہ میں پولیو مہم شروع ہو رہی ہے یہی مہم عوام کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے اسی طرح بجلی کے حوالے سے زیادہ شکایات آئیں بجلی کا مسئلہ سب مل کر حل کرائیں گے جن لوگوں کے ذمے بجلی کے بقایاجات ہیں وہ بروقت ادا کریں تاکہ بجلی کے مسئلے سے چھٹکارا مل سکے اُنہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ہر مسئلے پر ہمارا ساتھ دیا ہے امید ہے آئندہ بھی ساتھ دیں گے اُنہوں نے اعلان کیا کہ جو لوگ میر ے دفتر نہیں آسکتے ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے ان کے درمیان بیٹھ کر مسئلے مسائل حل کروں گا۔
![]()