Home / اہم خبریں / شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان انسداد ہیپاٹائٹس کی پانچ روزہ مہم جاری، دولانی خاندان کے 35 افراد میں ہیپاٹائس بی کی نشاندہی، روپورٹس پنجاب حکومت کو آن لائن سینڈ کردی گئی۔ ایم ایس روجھان

شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان انسداد ہیپاٹائٹس کی پانچ روزہ مہم جاری، دولانی خاندان کے 35 افراد میں ہیپاٹائس بی کی نشاندہی، روپورٹس پنجاب حکومت کو آن لائن سینڈ کردی گئی۔ ایم ایس روجھان

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) روجھان ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے کی نگرانی میں شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان، شاہوالی، عمر کوٹ، بنگلہ اچھا میں انسداد ہیپاٹائٹس کی پانچ روزہ مہم جاری ہے اب تک تین سو قریب مرد، خواتین اور بچوں کے ہیپاٹائٹس مرض کے ٹیسٹ کیے گئے پہلے دن کیے گئے تین سو افراد میں دولانی خاندان کے 35 افراد میں ہیپاٹائس بی کی نشاندہی ہوئی ہے جن کی روپورٹس پنجاب حکومت کو آن لائن سینڈ کردی گئی، انسداد مہم کیمپ کا سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری نے دورہ کیا اور کیمپ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے کے مطابق جن افراد میں ہیپاٹائٹس بی کی نشاندہی ہوئی ہے ان کے تمام علاج معالجے کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کریگی، ایک سوال کے جواب میں ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے کا کہنا تھا ہیپاٹاس کے مریضوں کے علاج پر فی مریض کو ہر پندرہ دن بعد پندرہ ہزار روپے کا انجکشن لگتا ہے جو چھ ہفتے لگتا ہے جبکہ فی ٹیسٹ پر نو ہزار روپے کا خرچہ ہوتا ہے، پنجاب حکومت سے ٹیسٹ اور علاج کے اخراجات فری ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے