تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں کی غفلت آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا

مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں کی غفلت آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا

مردان (رپورٹ: اصغر خان) مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں کی غفلت آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کا موقف ہے کہ کپڑا چھوڑنے کے انکشاف پر ہسپتال سے رجوع کیا تو ہڑتال کا بہانا کرکے ٹرخاتے رہے مجبوری کی حالت میں پرائیویٹ ڈاکٹر سے آپریشن کروا کر کپڑا نکال لیا۔ غریب آدمی ہوں ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ ہوئے کون دیگا؟ مردان میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹروں کی غفلت و لاپرواہی سے میری اہلیہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، حکومت فوری طور پر نوٹس لے۔ جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ مریضہ کی جانب سے شکایت ملنے پر تحقیقات کرینگے اور غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے