تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آزادی مارچ کے نام پر ملک میں افراتفری پھیلانا مقصود ہے۔ علی امین گنڈہ پور

آزادی مارچ کے نام پر ملک میں افراتفری پھیلانا مقصود ہے۔ علی امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے مرکزی امین مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد آزادی مارچ کے نام پر ملک میں افراتفری پھیلا رکھی ہے، ڈنڈا بردار فورس دکھا کر وہ قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام زور شور سے جاری ہے اور جو منصوبے التواء کا شکار تھے ان پر بھی جنوری 2020ء تک کام کا آغاز ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما نواز خان اور خان امجد خان بھی موجود تھے۔ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں غریب اور نادار افراد کی رہائش اور تین وقت کی خوراک کیلئے شلٹر ہوم کا افتتاح ہورہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے صرف ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو بیرون ملک بھجوایا ہے، اور انشاءاللہ اگلے سال 5 لاکھ افراد کو بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسوقت امت مسلمہ کے ہیرو ہیں، ہمارا دھرنا اصولوں پر تھا، مولانا فضل
الرحمن کا یہ کہنا کہ میرا دھرنا عوام کو آزادی دلانے کا ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ الیکشن کے دوران عوام نے ووٹ کی پرچی سے آپ کو شکست دیکر آپ سے نجات حاصل کرلی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے