Home / اہم خبریں / ملائیشیا کی پولیس کو ویزا دستاویزات فراڈ کیس میں نامزد 2 پاکستانی شہریوں کی تلاش

ملائیشیا کی پولیس کو ویزا دستاویزات فراڈ کیس میں نامزد 2 پاکستانی شہریوں کی تلاش

کوالالمپور/ ملائیشیا (بیورو رپورٹ نوپ نیوز) آمپنگ جایا ڈسٹرکٹ پولیس چیف اے سی پی نور اعظمی یوسف نے گزشہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ 36،000 رنگٹ اور ویزا دستاویزات فراڈ کیس میں ملائیشیا کی پولیس کو 2 پاکستانی شہریوں کی تلاش ہے جن کو شامل تفتیش کرنا ہے۔ جن دو پاکستانیوں کی تلاش ہے ان کی شناخت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ نسیم جس کی عمر 50 سال جبکہ دوسرے کا نام محمد اسداللہ جس کی عمر 28 سال ہے ان دونوں کا آخری پتہ ڈی پینس کنڈومینیم جالان چمپاکا 6، تمن نروانا آمپنگ تھا۔ جب محکمہ امیگریشن سے ان دونوں اشخاص کی کی معلومات کا تبادلہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے ویزے جعلی تھے۔ اے سی پی نے مزید بتایا کہ ہمیں دونوں شہریوں کے بارے میں ویزا فراڈ کے حوالے سے پاکستانی شہری کی شکایت بھی موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ محمد اسداللہ کو اپنا بیان فراہم کرنے کے لئے پہلے بھی بلایا گیا تھا اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی یہ کیس حل کرنے کے لئے 7000 رنگٹ رشوت طلب کرنے کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے