Home / اہم خبریں / سعودی مسلح افواج میں پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

سعودی مسلح افواج میں پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مسلح افواج میں پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق خواتین کو سپاہی، اسٹاف سارجنٹ، فرسٹ سارجنٹ، میجر اور دیگر عہدوں پر بھرتی کیا جائے گا۔ سعودی عرب کی افواج میں شامل ہونے کے لئے خواتین کو درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد مختلف پابندیوں کو ہٹایا گیا ہے، جن میں سفری، گاڑی چلانا اور ہوٹل میں اکیلے قیام کرنے سے متعلق اجازت دی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے