Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ! ڈسٹرکٹ کورنگی نے ڈسٹرکٹ ملیر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی

آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ! ڈسٹرکٹ کورنگی نے ڈسٹرکٹ ملیر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین میچ کھیلا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ کورنگی نے ایک کے مقابلہ میں چار گول سے جیت لیا، کھیل کا آغاز سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے مخالف فریق کی گول پوسٹ پر کئی حملے کئے، ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے ارسلان نےکھیل کے 13ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے جوابی طور پر وسیم اسلم نے شاندار چار گول سکور کئے اور اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا، اس میچ کو ایمپائرز اشعر اور قربان علی نے سپروائز کیا، جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے وسیم اسلم کو مین آف دی میچ قرار دیا، اس میچ کے مہمان خصوصی ایس پی لانڈھی توصیف احمد تھے، معزز مہمان کے سٹیڈیم آمد پر لیجنڈ اولمپیئن حنیف خان، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، گلفراز احمد خان، سینئر سپورٹس آرگنائزر نسیم حسین سمیت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے استقبال کیا، معزز مہمان کا اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا میچ کے اختتام پر میچ کے بہترین کھلاڑی وسیم اسلم کو کیش انعام دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے