Home / اہم خبریں / ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملک میں صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کرنا ہیں۔ ایم پی اے سندھ، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ

ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملک میں صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کرنا ہیں۔ ایم پی اے سندھ، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سندھ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملک میں صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کرنا ہیں، اس وقت کراچی اور اندرون سندھ سمیت پورے ملک کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار بہتر نہیں ہے جسکے لیے اقدامات جاری ہیں۔ یہ بات انھوں نے کراچی برنس فورم کے صدر راشد احمد صدیقی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوۓ کہی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وثرن ہے کہ ملک میں صحت، تعلیم اور ٹورزم کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے جائیں۔ ڈاکٹر عمران علی شاہ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا برطانوی حکومت بھی پاکستانی وزیر اعظم کے ویثرن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیے۔ میزبان راشد احمد صدیقی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے