Home / اہم خبریں / کشمیر جغرافیائی مسئلہ نہیں کشمیری عوام سے محبت کا معاملہ ہے، کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

کشمیر جغرافیائی مسئلہ نہیں کشمیری عوام سے محبت کا معاملہ ہے، کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا ہے کہ کشمیر جغرافیائی مسئلہ نہیں کشمیری عوام سے محبت کا معاملہ ہے، کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، تنازع کشمیری عوام کی خواہشات اور یواین قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدستور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننے کے لیے سخت محنت کریں، آپ کو ملنے والی کامیابی درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے۔ اس موقع پر طلبا نے عزم کیا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری پاکستان کے ساتھ رہیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لیے محبت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ ملاقات کے دوران تعلیمی اداروں کے فیکلٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے