تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈویژن میں پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص ڈویژن میں پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ میرپورخاص ڈویژن میں پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے گی یہ بات انہوں نے کمشنر آفس کمیٹی ہال میں گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور آئندہ ہونے والی مہم کی حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والے عملے کو چست ہونا چاہئے پولیو مہم کے دوران کام کرنے والے کمزور ورکروں کی نشاندہی کی جائے پولیو مہم کے دوران بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے خصوصی ٹریننگ کرائی جائے پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے والے والدین کو مطمئن کرکے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں غیر موجود بچوں کو آئندہ مہم میں قطرے پلائے جائیں انہوں نے کہا کہ آئندہ مہم میں ورکروں کی پرفارمنس چیک کی جائے گی خراب کارکردگی پر ویکسینیٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سمیت ان کے الاؤنس بند کئے جائیں گے اور کہا کہ اوطاقوں میں قطرے پلانے کے سسٹم کو بند کیا جائے بلکہ گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائے جائیں بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے سوشل موبلائزیشن کواپنا یا جائے لوکل چیزوں کو دیکھ کر پلان تیار کیا جائے روٹین امیونائزیشن کی غلطیوں پر غور کرکے انہیں درست کیا جائے دوردراز علاقوں تک ر سائی کیلئے مکمل پلان بنایا جائے ویکسینیٹروں کو پہنچانے کے ہرممکن اقدامات کئے جائیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر شہزاد طاہر تھہیم، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ایڈیشنل کمشنر Iسید عطااللہ شاہ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر انور قادر میمن، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میرل خان سہتو، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرزاق بلوچ، ڈی ایچ او تھرپار کر ارشاد میمن، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر میرپورخاص قاسم ابراہیم، عمرکو ٹ کے ثنااللہ منگی، فوکل پرسن میرپورخاص ڈاکٹر نارائن داس، فوکل پرسن ڈاکٹر فرید، فوکل پرسن ڈاکٹر عطااللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے