میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کی گٹکا و منشیات فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں انڈین ساختہ گٹکے، منشیات اور اسلحہ برآمد، مقدمات درج
تھانہ ٹاوؑن
ایس ایچ او ٹاوؑن کی متعلقہ تھانے کی حدود حیدرآباد روڈ نزد اسٹیٹ لائف بلڈنگ خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، ملزم بنام عمران راجپوت گرفتار، ملزم کے قبضے سے 110 گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹاوؑن تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ نؤکوٹ
ایس ایچ او نوؑکوٹ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد نوؑکوٹ بائی پاس کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام پرکاش مالہی گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین ساختہ سفینہ گٹکے کے پیکٹ برآمد، ملزم کےخلاف مقدمہ نوؑکوٹ تھانے میں درج ، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ جھڈو
ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود ٹنڈو جان محمد روڈ نزد ٹیڈی موری دوران گشت کامیاب کاروائی، ملزم بنام ناتھو کولہی گرفتار، ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمع میگزین اور 6 گولیاں برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ۔
روپوش / اشتہاری
تھانہ جھڈو
ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی، روپوش ملزم بنام غازی دلوانی گرفتار، روپوش ملزم تھانہ جھڈو کے چوری اور بلوے کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔
![]()