تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں کورنگی پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد

کراچی میں کورنگی پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں کورنگی پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔ کورنگی کے مختلف علاقے کھڈی اسٹاپ، کورنگی نمبر 2، زمان ٹاؤن، ضیا کالونی، اور دیگر علاقوں میں گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 6 افراد کو گٹکا ماوا فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ کریک ڈاؤن دوکانوں اور پان کی کیبنوں پر گٹکا ماوا فروخت کرنے پر کیا گیا۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں شمس، مستری خان، عبدالله، یوسف، وجے کمار اور ندیم شامل۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے