Home / اہم خبریں / کراچی میں منعقدہ سیریز کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی

کراچی میں منعقدہ سیریز کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی

راچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی صدارت میں نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں منعقدہ سیریز کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظٓات کئے جائیں گے۔ پاکستان رینجرز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے اجلاس کو یقین دلایا کہ کراچی میں کرکٹ سیریز کے انعقاد کے موقع پرفول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی، ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے اور جنرل مینجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان، پاکستان رینجرز اور شہری و بلدیاتی اداروں کے سینئر افسران اور دیگر نے شر کت کی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ میچ کے انعقاد کے ابتدائی نتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا انعقاد کراچی کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے۔ سیریز کو کامیاب بنانے اور یاد گار بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرح سیریز کے موقع پر شہر کو زیادہ سے زیادہ سجانے کی کوشش کی جائے گی کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں کرکٹ کے کھلاڑیوں اور ممتاز شخصیات کی شرکت سے پاکستان سری لنکا کرکٹ جشن پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کو کرکٹ شہر کا درجہ دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ سیریز کے انعقاد کراچی کو کرکٹ کو فروغ ملے اورکراچی کو کرکٹ سٹی بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی دنیا بھر میں کراچی کی کرکٹ سے محبت کا پیغام پھیلے گا اور یہ پیغام بھی پھیلے گا کہ کراچی پر امن شہر ہے۔ اور یہاں کے شہریوں کو کرکٹ کے لطف سے مستفید ہونے کے لئے یہاں زیادہ سے زیادہ کرکٹ ہونی چاہئے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے