Home / اہم خبریں / کراچی اورنگی ٹاؤن پولیس کا کومبنگ آپریشن، 30 گھروں کے کوائف اور 42 مشتبہ گان کو چیک کیا گیا۔ منشیات فروش اور کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کراچی اورنگی ٹاؤن پولیس کا کومبنگ آپریشن، 30 گھروں کے کوائف اور 42 مشتبہ گان کو چیک کیا گیا۔ منشیات فروش اور کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) کومنبگ آپریشن تھانہ اورنگی ٹاون۔ افسران بالا کی ہدایت پر ایس ڈی پی او اورنگی کی سربراہی میں ایس ایچ او اورنگی اور پولیس پارٹی کے ہمراہ داتا نگر سیکٹر 8 اورنگی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران 30 گھروں کو چیک کرکے کوائف حاصل کیئے گئے۔ دوران آپریشن 42 مشتبہ گان کو چیک کیا گیا۔ پہلی منشیات کے خلاف کاروائی، خفیہ اطلاع پر منشیات فروش محمد اسد ولد اشرف کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی۔ جبکہ منشیات فروش محمد رشید ولد پرویز اختر سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم اسد ولد اشرف اس سے قبل بھی مقدمہ میں بند ہو چکا ہے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں دہشت گرد گرفتار، ایک اور خفیہ اطلاع پر ملزم ظفر اکرم ولد محمد اکرام کو ایک پستول 30 بور بمعہ 4 گو لیاں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور تھانہ اورنگی کے مین گیٹ پر بم بلاسٹ کی کوشش کے مقدمہ میں گرفتار ہوا تھا جبکہ ملزم کے ساتھی نے خود کو دھماکے سے اڑانے کو شش کی جس میں زخمی ہوکر گرفتار ہوا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر اس وقت بڑی مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے