Home / اہم خبریں / خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تعلیم میرپورخاص کی جناب سے گورنمنٹ  گرلز شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہائیر سیکنڈری اسکول سے میرپورخاص پریس کلب تک نکالی گئی

خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تعلیم میرپورخاص کی جناب سے گورنمنٹ  گرلز شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہائیر سیکنڈری اسکول سے میرپورخاص پریس کلب تک نکالی گئی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) تعلیم یافتہ شاگرد ہماری ریاست کے امین ہیں، تعلیم ہی ہمارے ملک اور آنے والی نسلوں کی کامیابی کی ضامن ہے علم جہالت کے اندہیرے میں روشنی کی ایک کرن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپورخاص میر نیاز ٹالپر کی جانب سے خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تعلیم میرپورخاص کی جناب سے گورنمنٹ  گرلز شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہائیر سیکنڈری اسکول سے میرپورخاص پریس کلب تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں شرح خواندگی بڑھانے، علم ایک دولت ہے، شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر علم حاصل کرو اور ملک و قوم کو سنوارو، اب آپ کو پڑھنا ہوگا سندھ کو روشن کرنا ہوگا جیسے نعرے درج تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سائنس کے بانی ہیں کائنات کے وجود میں آنے سے ہی علم کو بڑی اہمیت حاصل ہے قران مجید میں پڑھنے کا ذکر 1100مرتبہ آیا ہے ہمیں بھی اس پر عمل کرنا چاہیے تاکہ دنیا میں ترقی اور آخرت میں بھی کامیابی بھی بہتر علم کی بدولت ممکن ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پروفیسر ڈاکٹر چمن منشاء، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری نوید عالم ابڑو، ہیڈ ماسٹر پاک کالونی ہائی اسکول محمد انور ملک، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شہید قائد عوام اعجاز ببر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں، ہمارے آباؤ اجداد نے علم حاصل کرنے کے لئے انتھک محنت و جدجہد کی، ہمیں بھی ان کے رہنما اصول اپنانے چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ترقی و کامیابی کا واحد اور آسان طریقہ علم حاصل کرنا ہے علم لازوال دولت ہے اور علم کے ذریعے ہی ہم جہالت سے نکل سکتے ہیں، اس موقع پر مقررین نے مزید کہا کہ اس دن منانے کا مقصد شرح خواندگی میں اضافہ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے اور تعلیم کی اہمیت اور افادیت کے متعلق عام لوگوں میں شعور بیدارکرنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالشاہد پٹھان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جیون منشاء سمیت اساتذہ اورمختلف اسکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے