Home / اہم خبریں / قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے روز سدرن پنجاب نے 4 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا تو میزبان ٹیم کے اسپنر احمد صفی عبداللہ نے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر ذیشان اشرف سمیت 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے تاہم کپتان نوید یاسین نے 57 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 173 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ احمد صفی عبداللہ نے 77 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دن کے اختتام تک دوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 25 رنز بنائے۔ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ناردرن اور خیبرپختوانخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 26 رنزسے اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنر محمد نعیم کی سنچری کے باوجود خیبرپختوانخوا کی پوری ٹیم 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد نعیم نے 16 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے۔ مہران ابراہیم نے 47 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں سمیت ناردرن کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کھیل کے تیسرے روز ناردرن کرکٹ ٹیم 17 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی۔ بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 55 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سیف اللہ بنگش نے10 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین رمیز راجہ جونیئر نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ سندھ کی پوری ٹیم 235 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ بلوچستان کی جانب سے جلات خان نے 3 جبکہ نذر حسین، گوہر فیض اور شہزاد ترین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بلوچستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اویس ضیاء اور شہزاد ترین نے کیا۔ دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نےدوسری اننگز میں 82 رنز بنا ئے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے