کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں محرم الحرام میں نذر و نیاز کےلئے دودھ کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانی کی وجہ سے دودھ ایک سو دس روپے سے لیکر ایک سو تیس روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ شہری انتطامیہ سوئی ہوئی ہے اور شہری نذر و نیاز کے لئے مہنگے داموں دودھ خریدنے پر مجبور ہیں، کمشنرکراچی کی ٹیمیں موقع سےغائب ہیں، دودھ فروشوں کوکھلی چھٹی مل گئی۔ کراچی میں دودھ 110 روپے لیٹر کے حساب سے فروخت ہونے پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ نذر و نیاز اور سبیلوں میں دودھ کی تقسیم کیلئے شہری مہنگا دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہرمیں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے لیٹر ہے لیکن ڈیری فارمرز نےا یکس فارم قیمت بڑھا کر دکانداروں کو دودھ مہنگا فروخت کرنا شروع کردیا ہےجس سےریٹیل قیمت بڑھ گئی ہے۔ یکم اگست سے دودھ فروشوں نےمن مانیاں کرکے قیمت بڑھادی ہے لیکن سرکاری مشینری کارروائی کے بجائے ایسےعناصر کے خلاف کارروائی کے بیانات دیکرخانہ پری کررہی ہے۔
![]()