کراچی (مانیٹرنگ ویب ڈیسک) بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کرنے کیلئے من گھڑت پلاٹ تیار کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی سدرن کمان کے جنرل ایس کے سینی نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں ڈھونڈ کر جھوٹ کا پل باندھ لیا کہ پاکستان سر کریک ریجن سے حملہ کرنا چاہتا ہے۔بھارتی سدرن کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایس کے سینی نے جھوٹی کہانی کے تانے بانے جوڑتے ہوئے دعوی کیا کہ سر کریک ریجن میں ہم نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں تلاش کی ہیں۔ پاکستان ان کشتیوں کے ذریعے دہشتگردی کرنا چاہتا تھا اور ہم اس حوالے سے سیکیورٹی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
![]()