Home / اہم خبریں / ایرانی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ایرانی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق مکہ معظمہ میں شروع ہونے والے عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خطے میں ایرانی اقدامات سے تجارتی جہاز رانی اور تیل کی عالمی سپلائی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ تہران کے یہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایران 40 برس سے خطے میں اپنے اثر ونفود کو فروغ دینے میں کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن اور سلامتی قائم رکھنے کا خواہش مند ہے۔ ہم جنگ کی ہولناکیوں سے بچنا چاہتے ہیں۔ شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ امن کے لئے پیش قدمی کرتا رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے