Home / Home / سی آئی اے شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کے دوران 30 کلو منشیات پکڑلی۔ پکڑی جانیوالی منشیات میں اعلی کوالٹی کی 17 کلو چرس اور 13 کلو افیون شامل

سی آئی اے شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کے دوران 30 کلو منشیات پکڑلی۔ پکڑی جانیوالی منشیات میں اعلی کوالٹی کی 17 کلو چرس اور 13 کلو افیون شامل

شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) سی آئی اے شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کے دوران 30 کلو منشیات پکڑلی۔ پکڑی جانیوالی منشیات میں اعلی کوالٹی کی 17 کلو چرس اور 13 کلو افیون شامل ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے سی آئی اے شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے دوران ناکہ بندی ایک شخص نعیم سے چار کلو چرس برآمد کی جسکی تفتیش کے دوران ملزم کی نشاندہی پر اعجاز نامی شخص کے گھر ہاؤسنگ کالونی شیخوپورہ ریڈ کرکے وہاں گھریلو برتنوں میں چھپائی گئی 17 کلو چرس گیارہ کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ یہ ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے اور ملتان، گوجرانوالا اور ساہیوال پولیس کو بھی منشیات کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے انچارج سی آئی اے انسپکٹر فیصل چڈھر اور اسکی ٹیم کے لیے نقد کیش انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ :صحافی عدیل اشرف جان سندھو اور وہیب شہزاد کی ڈی ایس پی جاوید گجر سے ملاقات

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے