Home / اہم خبریں / تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی

تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تھانہ صدر کی حدود موسیٰ کھر اڈہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دوخواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ڈیرہ چشمہ روڈ موسیٰ کھر اڈہ کے قریب تیز رفتار کار برنگ سفید اچانک بے قابو ہوکر موٹرسائیکل کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو خواتین اور پندرہ سالہ نوجوان محمد صادق ولد محمد ثاقب قوم گنجال سکنہ خانوخیل شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دونوں خواتین کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔ زخمی نوجوان نے بتایا کہ وہ گھر سے موٹرسائیکل پر سنگھڑا شریف دم رکھوانے کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے