ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے میں جائیداد کے تنازع پر باپ بیٹوں میں جھگڑا، بیچ بچاﺅ کرانے پر دیور حاملہ بھابھی پر پل پڑے، دیوروں نے بھابھی کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اس کا اسقاط حمل ہوگیا، پولیس نے خاتون کی شکایت پر اس کے دو دیوروں کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے بستی زمان تلوکر نزد مائنر 16 میں جائیداد کے تنازع پر گھر میں باپ بیٹوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا اس دوران بیچ بچاﺅ کرانے پر دو بھائیوں نے اپنی پانچ ماہ کی حاملہ بھابھی کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید جسمانی تشدد سے اس کا اسقاط حمل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود بستی زمان تلوکر میں جائیداد کے تنازع پر ہاشم نامی شخص اور اس کے بیٹوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور باپ بیٹے آپس میں لڑ پڑے۔ اس دوران پچیس سالہ خاتون اپنے شوہر اور سسر کو بچانے کے لئے آگے بڑھی تو اس کے دو دیوروں نے اسے بھی لاتوں مکوں اور دنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈلا اور شدید جسمانی تشدد کے باعث اس کا اسقاط حمل ہوگیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر اس کے دو دیوروں کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔
![]()