Home / اہم خبریں / تاجر دو روز میں ارب پتی بن گئے

تاجر دو روز میں ارب پتی بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈالر کی قیمت اضافہ، خیبر پختونخوا کے تاجر دو روز میں ارب پتی بن گئے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے تاجر دو روز میں ارب بن گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈالر مارکیٹ سے غائب ہوگیا ہے اور بعض مقامات پر بڑے ڈالر مل رہے ہیں جبکہ چھوٹے ڈالر دستیاب نہیں ہیں۔ بعض دیگر غیر ملکی کرنسی بھی مارکیٹ سے جزوی طور پر غائب ہے۔ ایک سو بڑے تاجروں، ایک ہزار چھوٹے تاجروں اور دو ہزار مزید چھوٹے تاجروں نے دو روز میں مجموعی طور پر پانچ ارب روپے سے زائد کا منافع کمالیا ہے۔ شہر میں مختلف مقامات پر ڈالر، درہم، ریال، پاﺅنڈ، کویتی دینار سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی کے کاروبار کرنے والوں نے کروڑوں روپے کی آمدن کرلی ہے۔ صوبے کے بعض مقامات پر بڑھے اور چھوٹے ملکی اور غیر ملکی قانونی اور غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والے تاجر کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ بینکوں میں فارن اکاﺅنٹ رکھنے والے بھی کروڑ پتی ہوگئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے