تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہلال احمر میرپورخاص ، منیجنگ کمیٹی کے پندرہ ارکان کے انتخاب کے لیے اراکین کل، یعنی بروز اتوار 12 مئی کو ووٹ ڈالیں گے

ہلال احمر میرپورخاص ، منیجنگ کمیٹی کے پندرہ ارکان کے انتخاب کے لیے اراکین کل، یعنی بروز اتوار 12 مئی کو ووٹ ڈالیں گے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ہلال احمر میرپورخاص ، منیجنگ کمیٹی کے پندرہ ارکان کے انتخاب کے لیے اراکین کل، یعنی بروز اتوار 12 مئی کو ووٹ ڈالیں گے۔ ہلال احمر کے الیکشن طویل عرصہ بعد ہو رہے ہیں، اور شاید باقاعدہ الیکشن پہلی مرتبہ۔ اسی لیے اس مرتبہ ہلال احمر کے الیکشن میں جوش و خروش اور کانٹے کے مقابلے کی فضا بن گئی ہے۔ گروپس اپنے ہم خیال ممبران کی دعوتیں کر رہے ہیں اور منیجنگ کمیٹی کے امیدوار ذاتی طور پر بھی ہلال احمر کے ممبران سے رابطہ کر رہے ہیں۔ بھٹائی گروپ اور فرینڈز گروپ، دونوں میں بزرگ اور نوجوان امیدواروں کا حسین امتزاج موجود ہے۔ دونوں گروپ نے منیجنگ کمیٹی کے 15 اراکین کے لئے، 15، 15 امیدوار نامزد کیے ہیں۔ دونوں طرف 5 ، 5 وکیل موجود ہیں۔ ہلال احمر میرپورخاص کے موجودہ اراکین کی تعداد 194 ہے، اندازہ ہے کہ ان میں سے تقریبا 150 ووٹ کاسٹ ہو جائیں گے (ہلال احمر کے ایک سینئر رکن کا کہنا تھا کہ کل کاسٹ ہونے والے ووٹوں کی تعداد 100 سےزیادہ نہیں ہوگی) ۔ اب کس گروپ کے زیادہ اراکین منتخب ہوں گے اس کا حتمی فیصلہ کل دوپہر تک ہو جائے گا۔ منتخب 15 اراکین پھر اپنے درمیان میں سے سیکرٹری، جوائنٹ سیکریٹری ون، جوائنٹ سیکریٹری ٹو اور خازن (فنانس سیکرٹری) کا انتخاب کریں گے۔ یاد رہے کہ ہلال احمر ضلع میرپورخاص کے صدر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ہوتے ہیں، جبکہ وہ چیئرمین مینجنگ کمیٹی کی تقرری کرتے ہیں۔ ابھی تک جاوید بابر ایڈوکیٹ چیئرمین کے عہدے پر فائز ہیں، لیکن ان کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ امید ہے کہ نئے الیکشن کے فورا بعد ڈی سی میرپوخاص اس حوالے سے نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیں گے، ہلال احمر کے الیکشن میں انفرادی رابطوں پر زیادہ زور ہے۔ اس مرتبہ وہ اراکین جو اب شہر سے باہر رہتے ہیں ان کو بھی اسی طرح خصوصی طور سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے بلایا / لایا جا رہا ہے جیسا کبھی بار کے الیکشن میں ہوتا تھا۔ ممبران کی لسٹ کا ہم نے بغور جائزہ لیا اور بہت سارے متعلقہ افراد سے ان کی رائے لی تو اندازہ ہوا کہ ممبران کی لسٹ میں کم و بیش 35 ایسے ممبران بھی ہیں، جن کو ہلال احمر کے نام، کام اور الیکشن سے کوئی دلچسپی ہے نا ان میں ممبر بننے اور فیس بھرنے کی اہلیت ہے نا ان کو ضرورت۔ ان میں کچھ اہم افراد کے ذاتی ملازم ہیں اور چند انتہائی قریبی رشتہ دار۔ کچھ اہم افراد نے جن کی نظر مستقبل پر تھی انکو ممبر بنوایا اور پہلے دن سے آج تک ان کی فیس بھی ادا کرتے ہیں۔ لیکن اس سال وہ ساری فیس وصول ہو جائے گی۔ کچھ نئے ایسے ممبران بھی ہیں، جو کب ممبر بنے، ان کو کس کیٹیگری میں کس نے ممبر بنایا اور انہوں نے کتنی فیس جمع کرائی، ہمیں کوشش کے باوجود علم نہ ہو سکا۔ اس حوالے سے ممبر بننے والے ایک متحرک فرد سے ہم نے پوچھا، لیکن وہ جواب میں ” ہنس دیے، چپ رہے، مقصود تھا پردہ کسی کا”۔ ہلال احمر کے الیکشن کے حوالے سے اتوار 12 مئی کو صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک جنرل باڈی میٹنگ ہوگی۔ گیارہ بجے سے تین بجے تک ممبران اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے، جس کے فورا بعد ووٹ کی گنتی ہوگی اور نتیجہ کا اعلان کر دیا جاے گا۔ یہ سارا عمل ڈپٹی کمشنر آفس میں ای ڈی سی ون سید عطاء اللہ شاہ کی نگرانی میں ہوگا جن کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان کی معاونت کے لیے اسسٹنٹ مختیار کار شجاع آباد حسن راہو اور سوشل ویلفئر آفیسر جنید مرزا کو مقرر کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے