تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری اور کھارادر میں کارروائی بھتہ خوری، پولیس پر فائرنگ کرنے والے 9 ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد

کراچی میں رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری اور کھارادر میں کارروائی بھتہ خوری، پولیس پر فائرنگ کرنے والے 9 ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان رینجرز (سندھ) کو لیاری اورکھارادر میں تاجروں کی جانب سے بھتہ وصولی، انکار پر فائرنگ اور ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ شکایات کے ازالے کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے سٹی ٹاؤن پولیس کے ساتھ ملکر ان واقعات کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری اور کھارادر میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان محمد سہیل عرف جان، سمیر حسین شیخ عرف علی عرف حاجی، محمد کبیر عرف کالا عرف تیتا، محمد ایوب عرف علی بھائی عرف ملاعرف لمبا عرف قاری، سید محمد عباس عرف لنگڑا، محمد انیس عرف کوفتہ عرف ممنا، محمد فردین، فیاض خان اور محمد عابد عرف آزاد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ لیاری کے بھتہ گینگ (ایاز ظہری گروپ) کے لیے کام کرتے ہیں جس کے سرغنہ ایاز ظہری اور اسماعیل پٹنی بیرون ملک سے اس گینگ کو آپریٹ کرتے ہیں۔ ملزمان نے بھتہ وصولی، فائرنگ اور پولیس لائن لیاری میں گرنیڈ حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے