گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں سرفراز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کریک ڈاؤن کرکے شراب کشید کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،جس کے قبضہ سے 1600 بوتل شراب برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جس میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں ایس آئی سرفرازاحمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گلزار احمد ولد محمد ےٰسین سکنہ گورسیاں جاتلاں آزاد کشمیر کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے قبضہ سے 1600بوتل شراب، 10عدد کین، فلیورز اور دیگر آلات برآمد ہوۓ جس کو پولیس نے قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
![]()