Home / اہم خبریں / میہڑ کے منتخب نمائندوں نے کبھی عوام سے پوچھنے کی زحمت نہیں کی الیکشن میں ووٹ لے کر عوام کے مینڈیٹ کو کرپشن میں ڈبو دیتے ہیں۔ میہڑ کے مسائل کے حل کے لئے میہڑ بچاؤ کمیٹی کا قیام عمل میں آگیا

میہڑ کے منتخب نمائندوں نے کبھی عوام سے پوچھنے کی زحمت نہیں کی الیکشن میں ووٹ لے کر عوام کے مینڈیٹ کو کرپشن میں ڈبو دیتے ہیں۔ میہڑ کے مسائل کے حل کے لئے میہڑ بچاؤ کمیٹی کا قیام عمل میں آگیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ منور جتوئی، تحصیل صدر فیاض چانڈیو، احمد چانڈیو، عمران ڈیپر اور دیدار کھوسو کی طرف سے کرپشن، مہنگائی، بجلی، گیس لوڈشیڈنگ، شہر میں صفائی، پینے کے صاف پانی کی قلت، تعلیم کی اہم مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس کروائی گئی جس میں ایس یو پی، سنی ایکشن کمیٹی، نوجوان شہری اتحاد ہیومن رائٹس، سندھی شاگرد تحریک کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی، سماجی شخصیات کا علاوہ صحافیوں میں سلیم اختر ایڈووکیٹ ، شاہد بخاری، منظور مہیسر، پاویل جونیجو، عبدالغفار شاھانی، ایڈووکیٹ عبدالرشيد بگھیو، وحید لاشاری، حافظ منظور احمد چانڈیو، عامر کمال، عمران تیونو، شکیل عطار، واجد علی اور عبدالحمید سومرو سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعے پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ کے مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندوں نے کبھی عوام سے پوچھنے کی زحمت نہیں کی الیکشن میں ووٹ لے کر عوام کے مینڈیٹ کو کرپشن میں ڈبو دیتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کرتے ہیں تو رونے روتے ہیں ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے کرپٹ لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے، میہڑ میونسپل کے ماہانہ بجٹ 3 کروڑ ہونے کے باوجود شہریوں کو سہولیات نہیں، مچھرمار اسپرے میں گاڑیوں میں شہری پیٹرول خود ڈلواتے ہیں، سول ہسپتال میں ادویات کے فقدان ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتال چلانے میں مصروف ہیں، سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، سیکڑوں اسکول وڈیروں کی آرام گاہ بنے ہوئے ہیں ان سب معاملات کا ذمہ دار کون ہے، کس سے پوچھیں بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ آؤ ایک پلیٹ فارم پر عملی جدوجہد کریں آنے والے نسل ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی، اے پی سی کی راۓ سے میہڑ بچاؤ کمیٹی بنائی گئی مختلف تنظیموں کے 14ممبر منتخب کیے گئے عملی جدوجہد کا اعلان کرتے ہوۓ 3 رکنی لیگل کمیٹی بنائی گئی کمیٹی ایڈووکیٹ منور جتوئی، عبدالرشید بگھیو اور شاہد بخاری پر مشتمل ہے، آخر میں کرپٹ حکمرانوں سمیت 8 نقاط پر قردارداد ایوان سے پاس کروائی جس میں وفاق سے سندھ کیلئے 6 لاکھ نوکریوں کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے