Home / اہم خبریں / شب برات کے موقع پر متحدہ رہنماؤں کی محافل میلاد میں شرکت۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ شربت اور لنگر تقسیم کیا گیا

شب برات کے موقع پر متحدہ رہنماؤں کی محافل میلاد میں شرکت۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ شربت اور لنگر تقسیم کیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) شب برات کے موقع پر متحدہ رہنماؤں کی محافل میلاد میں شرکت۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ شربت اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر مجیب الحق و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور وائس چیئرمین بلدیہ فرید احمد خان نے شب برات کے موقع پر سیٹلائیٹ ٹاؤن اور حمید پورہ کالونی میں منعقدہ محافل میلاد میں شرکت کی۔ قبل اذیں انہوں نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ بعدازاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں سیٹلائیٹ ٹاؤن، غریب آباد، ہیرآباد، تھامس آباد، حمیدپورہ کالونی، مجید شاہ بابا قبرستان سمیت دیگر علاقوں میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے قائم کئے گئے استقبالیہ کیمپس کا دورہ کیا اور شب برات کی بابرکت رات کو عبادت کے لئے مساجد اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں میں مشروبات اور لنگر تقسیم کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے