تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نریندر مودی وزیر اعظم عمران خان کے بی جے پی سے متعلق بیان پر بوکھلاہٹ‌ کا شکار ہوگئے، پاکستانی وزیراعظم کا بیان کچھ اور نہیں بلکہ ریورس سوئنگ ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی

نریندر مودی وزیر اعظم عمران خان کے بی جے پی سے متعلق بیان پر بوکھلاہٹ‌ کا شکار ہوگئے، پاکستانی وزیراعظم کا بیان کچھ اور نہیں بلکہ ریورس سوئنگ ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نریندر مودی وزیر اعظم عمران خان کے بی جے پی سے متعلق بیان پر بوکھلاہٹ‌ کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کے جذبہ خیر سگالی کو اپنی منفی سوچ کا لبادہ پہناتے ہوئے ریورس سوئنگ اور بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ عمران خان نے بی جے پی کی حمایت میں بیان دے کر ووٹرز کو متنفر کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا بی جے پی کی حکومت بننے کی صورت میں پاک بھارت مذاکرات میں کامیابی کے روشن امکان والا بیان کچھ اور نہیں بلکہ ریورس سوئنگ ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے روایتی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ اس ریورس سوئنگ کو بھارتی عوام ہیلی کاپٹر شاٹ مار کر گراؤنڈ سے باہر پھینک دے گی۔ خیال رہے کہ ایک برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بی جے پی کے جیتنے کی صورت میں‌ مسئلہ کشمیر کے حل کے زیادہ امکان ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے